ڈومیسٹک کرکٹ میں کوہلی کا کپتان تھا، بھارتی سیاستدان کا دعویٰ‎

ممبئی (پی این آئی) بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو کرکٹ سے متعلق اپنی یادوں کو شیئر کرنے کے بعد سرخیوں میں آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے دعویٰ کیا کہ سٹار کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کپتانی میں کھیلا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک کرکٹر تھا اور اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ویرات میری کپتانی میں کھیلا لیکن میرے کرکٹ کیریئر کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا، کیا کبھی کسی نے اس کے بارے میں بات کی؟ وہ ایسا کیوں نہیں کرتے؟۔ تیجاشوی یادیو نے کہا کہ مجھے کرکٹ چھوڑنی پڑی کیونکہ میرے دونوں لیگامینٹ فریکچر ہوگئے تھے۔ دوسری جانب بھارتی سیاستدان کے زی چینل کو دیے گئے انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں