کراچی(پی این آئی)بڑے شہر میں گرمی کی شدت 51 ڈگری تک محسوس کی گئی۔۔۔کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہی۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا۔گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت 41 اور گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جبکہ گزشتہ شب شہر میں 39 اور 40 ڈگری جتنی گرمی کا احساس ہوا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ شہریوں کو آئندہ تین دن ایسی ہی گرمی جھیلنا ہوگی، شہر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب سخت موسم میں بجلی کی طویل بندش شہریوں کے لیے دہری اذیت بن کر رہ گئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی کے ستائے شہری احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے، شہر میں کہیں 10 کہیں 12 اور کہیں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہےکہ رات دو دو بجے تک بجلی بند کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کی بے حسی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں