امریکی ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)امریکی ڈالر پھر مہنگا ہو گیا۔۔۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا تھا۔آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 140 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 347 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 75 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close