پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ، موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 914 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 69 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 378 ڈالر پر پہنچ گئی۔

رائٹرز کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے سیشن میں اضافہ ہوا اور قیمت رواں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی توانائی مارکیٹ اور مرکزی بینکس کی شرح سود سے متعلق پالیسیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے سے عموماً سونے کی سرمایہ کاری کی کشش متاثر ہوسکتی ہے۔