وفاقی ادارۂ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 0.49 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح بڑھ کر 10.64 فیصد ہوگئی۔ حالیہ ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 7.29 فیصد جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6.40 فیصد اضافہ ہوا۔ ایل پی جی 3.26 فیصد، لہسن 1.94 فیصد اور انڈے 1.72 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ دالوں اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کیلے 6.17 فیصد، ٹماٹر 5.66 فیصد، پیاز 4.57 فیصد اور چکن 2.33 فیصد سستا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق چاول، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔






