ٹرمپ کے بھارت، چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بل پر دستخط

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران سے متعلق پابندیوں کے قانون پر دستخط کردیے ہیں، جس سے چین اور بھارت جیسے روسی توانائی کے بڑے خریداروں پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تاہم چین اور بھارت پر فی الحال 100 فیصد ٹیرف نافذ نہیں کیا گیا۔ نئے قانون کے تحت ٹرمپ کو مخصوص شرائط کی صورت میں روسی تیل یا گیس کے بڑے خریدار ممالک سے آنے والی اشیا پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق قانون کے تحت ایسے ٹیرف 30 دن کے اندر عائد کیے جاسکتے ہیں۔