موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر

لاہور(پی این آئی) وائی بی آر، یاماہا کمپنی کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہے، تاہم قیمتوں میں بارہا اضافے کے بعد عام آدمی کی یہ سواری بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد یاماہا وائی بی آر کی قیمت بڑھ کر 4لاکھ 66ہزار روپے ہو گئی۔اس بائیک کے دیگر ماڈلز میں یاماہاوائی بی آر جی بلیک کی قیمت بڑھ کر 4لاکھ 85ہزار روپے اور یاماہا وائی بی آر جی میٹ/اورنج کی قیمت 4لاکھ 88ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح یاماہا وائی بی آر زیڈ ڈی ایکس کی قیمت بڑھ کر 4لاکھ 24ہزار روپے ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں