لاہور ( پی این آئی) حکومت پنجاب کا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام، پنجاب بھر میں آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے۔
پنجاب بھر میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب بھر میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے محکمہ خوراک پنجاب کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ساہیوال ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
گجرات ڈویژن میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 870 روپے میں دستیاب ہے جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان ڈویژن میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا دو وقت کی روٹی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں