عدالت نے سزائے موت سنا دی

گوجرانوالہ(پی این آئی) مقامی عدالت نےقتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس کانسٹیبل کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔

گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے تھانہ اروپ کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس کانسٹیبل افنان کو موت کی سزا کا حکم دے دیا۔عدالت نے سپاہی افنان کو دیگر دفعات کے تحت 14 سال قید کی سزا بھی سنائی اور مجرم کو مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔کیس میں ملوث دیگر 2 مجرمان کو بھی ایڈیشل سیشن جج ظفر یاب نے مجموعی طور پر 35،35 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔مجرم کانسٹیبل افنان نے گزشتہ سال دسمبر میں دیگر 2 ملزمان کے ہمراہ جائیداد کے تنازع پر شہری کو اغواء کرنے بعد قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

close