لڑکے کی منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ، حیران کن وجہ سامنے آگئی

گوجرانوالہ(پی این آئی)لڑکے کی منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ، حیران کن وجہ سامنے آگئی۔۔۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں رشتہ توڑنے پر نوجوان نے منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لڑکی کی والدہ جاں بحق اور بہن زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ فیروز والا میں پیش آیا جہاں زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی، گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق عید کے دو روز بعد لڑکی کے نکاح کی تاریخ طے تھی، لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسینیٹر اور اس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی۔۔۔

close