بابراعظم کی ایک اور ٹی ٹونٹی سنچری، اہم سنگِ میل عبور کرلیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 11ویں اور پی ایس ایل کی دوسری سنچری سکور کرڈالی۔

 

 

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ۔ زلمی کے اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز فراہم کیا، اس مرتبہ صائم اور بابر نے 77 رنز کی شراکت بنائی۔ صائم ایوب 21 گیندوں پر 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد 80 کے مجموعے پر 2 رنز بنانے والے محمد حارث اور اسی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے حسیب اللّٰہ خان آؤٹ ہوگئے۔ رواں ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اپنے 4 میچز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچز کھیل چکی ہے۔ پشاور زلمی کو دو میچز میں شکست اور دو میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

 

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد پر مشتمل ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں