جمعہ اور ہفتے کی تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن واپس, اہم خبر

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں جمعہ اور ہفتے کی تعطیل سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، جس کے بعد عدالتی نظام پرانے معمول کے مطابق دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں اب جمعہ اور ہفتہ کو بھی معمول کے مطابق کام جاری رہے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں کیسوں کی سماعت پہلے کی طرح معمول کے شیڈول کے تحت جاری رہے گی، جبکہ عدالتی دفاتر میں تعینات عملہ بھی جمعہ اور ہفتہ کو اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

یاد رہے کہ 11 مارچ کو قومی بچت پالیسی کے تحت جمعہ اور ہفتے کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب اس فیصلے کو واپس لے کر پرانا نظام بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عدالتی امور بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close