بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس نے ایک بار پھر اس کے فضائی بیڑے کی کارکردگی اور حفاظتی معیار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بھارتی جریدے “انڈیا ٹوڈے” کے مطابق ریاست آسام کے ضلع جوروہاٹ میں بھارتی ایئرفورس کا طیارہ اے این-32 لینڈنگ کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے متعدد طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے بعد ماہرین دفاعی تیاریوں اور تکنیکی معیار پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






