ائیرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس سے ایسی چیزیں برآمد ،کہ دیکھنے والے خوفزدہ

دبئی ایئرپورٹ پر ایک لاوارث سوٹ کیس سے حیران کن اور خوفناک نوعیت کی اشیاء برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام کے مطابق جب مشکوک سوٹ کیس کی تلاشی لی گئی تو اس کے اندر سے بڑی تعداد میں زندہ جانور برآمد ہوئے، جن میں چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق سوٹ کیس سے 129 چھپکلیاں، 36 بچھو، 8 سانپ اور 50 مینڈک برآمد کیے گئے، جس پر ایئرپورٹ حکام بھی حیرت میں مبتلا رہ گئے۔

حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے تمام جانوروں کی محفوظ دیکھ بھال کے لیے متعلقہ وائلڈ لائف اداروں سے فوری رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ انہیں مناسب ماحول میں منتقل کیا جا سکے۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر سکیورٹی اور سامان کی جانچ کے نظام کو مزید سخت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close