دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بڑااضافہ ،موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

لاہور میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دہی 240 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی کے باعث روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور بنیادی اشیائے خور و نوش بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close