ڈھاکہ: بنگلادیشی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان لٹن داس کے پاکستان سے متعلق ایک بیان پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لٹن داس نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، تاہم انہوں نے جواب دیا کہ بنگلادیشی ٹیم پاکستان میں بھی کھیل چکی ہے جہاں کھلاڑیوں کے کمروں کے باہر مسلح سیکیورٹی اہلکار تعینات رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بنگلادیشی ٹیم پاکستان جیسے ماحول میں کھیل سکتی ہے تو بھارت میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
لٹن داس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں متعدد صارفین نے اسے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں غیر ضروری اور منفی تاثر قرار دیا۔
کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں متعدد بین الاقوامی ٹیموں اور بڑے ایونٹس کی کامیاب میزبانی کی ہے، جبکہ ملکی سیکیورٹی انتظامات کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔
لٹن داس کے ریمارکس پر کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






