عالمی سونے کی مارکیٹ میں منگل کے روز قیمتیں نسبتاً مستحکم رہیں ، سپاٹ گولڈ کی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ 4,333.91 ڈالر فی اونس کے قریب رہی ۔
بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ اس وقت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، جہاں ایک طرف مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے امکانات ہیں تو دوسری جانب مہنگائی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ پالیسی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کے فیصلوں کو متاثر کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار اس ہفتے جاری ہونے والے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) ڈیٹا کے منتظر ہیں، جو مستقبل میں شرحِ سود کے فیصلوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو ممکنہ طور پر شرحِ سود میں کمی کو 2027 تک مؤخر کر سکتا ہے، جس سے ڈالر مضبوط رہنے اور سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر عالمی غیر یقینی صورتحال اور مرکزی بینکوں کی خریداری جاری رہی تو سونے کی قیمتیں سال کے آخر تک دوبارہ 5,500 ڈالر فی اونس کی سطح کو چھو سکتی ہیں۔ جس سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 5 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، جو عالمی قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں مجموعی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






