اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ہزار ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جانے والا میچ پاکستان کا ایک ہزارواں ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ ہے، جس کے ساتھ قومی ٹیم نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
اس تاریخی موقع پر آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔
قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز مکمل کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






