پی ٹی آئی کے اندر بغاوت، خفیہ گروپ نے وزیراعلیٰ کی نیندیں اڑا دیں

پشاور : پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کی خبروں کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کل پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے پارٹی کے تمام اراکینِ صوبائی اسمبلی کو کل شام 7 بجے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ یہ اجلاس پارٹی کے اندر سامنے آنے والے اختلافات اور حالیہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور صوبائی وزراء ناراض اراکینِ اسمبلی سے رابطے کر رہے ہیں اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے ذریعے منانے کی کوشش جاری ہے۔

دوسری جانب ناراض اراکین نے بھی باہمی مشاورت کے لیے کل سہ پہر 4 بجے اپنا الگ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل ناراض اراکین کے گروپ کے منظرِ عام پر آنے سے وزیراعلیٰ کے لیے سیاسی مشکلات بڑھ گئی ہیں، جبکہ اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے اراکین کی آزاد حیثیت بھی ناراض ارکان کو اہم اور مؤثر کردار دے سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close