لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نوجوان کرکٹر سفیان مقیم کو شامل نہ کیے جانے پر سخت تنقید کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں 55 سالہ سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ٹیم سلیکشن کے معاملات پر کوئی پوچھنے والا نہیں، سب ڈمی لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سفیان مقیم کو سیریز میں کیوں شامل نہیں کیا گیا اور اس ٹیلنٹڈ کھلاڑی کے حق میں کوئی آواز کیوں نہیں اٹھا رہا۔
باسط علی نے مزید کہا کہ بڑے بڑے نام ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں لیکن کسی نے اس نوجوان کھلاڑی کا ذکر تک نہیں کیا۔
انہوں نے شاداب خان کی کارکردگی پر ہونے والی تعریفوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی دو وکٹوں کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ باسط علی کے مطابق شاداب نے جن بلے بازوں کو آؤٹ کیا وہ کوئی بڑے نام نہیں تھے، اس لیے کارکردگی کو غیر معمولی قرار دینا درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر شاداب خان اور صمد کی شراکت نہ بنتی تو ٹیم میچ ہار چکی ہوتی، لیکن اس کے باوجود وکٹوں کی بنیاد پر زیادہ شور کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






