واشنگٹن (پی این آئی) اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دوگنی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ورلڈ بینک نے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کم اور درمیانی شدت کے علاقائی خلل کی صورت میں بھی تیل کی عالمی قیمت 102سے 121 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے، تیل پیدا کرنے والے مرکزی ممالک نے سپلائی کم کردی تو 1970کی دہائی والی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ یوکرین جنگ اور اب غزہ جنگ سے اجناس کی مارکیٹ کے لیے دوہرا جھٹکا ہوگا۔خیال رہےکہ اس وقت عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 87 اعشاریہ 84 ڈالر فی بیرل ہے جب کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 82 اعشاریہ 69 ڈالر فی بیرل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں