نسیم شاہ فٹ ہونے لگے، کب قومی ٹیم کو جوائن کرینگے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)فاسٹ بولر نسیم شاہ کے پرستاروں کیلئے اچھی خبر ، ٹیسٹ فاسٹ بالر صحت یاب ہونے لگے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نسیم شاہ ویڈیو کیساتھ پیغام شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ میرا رہیب بہترین چل رہا ہے، میں گراؤنڈ میں جانے اور اپنے ملک کی نمائندگی کیلئے بے تاب ہوں ، سفر مشکل، تنہا مگر نہ ختم ہونے والا ہے مگر آپ کی دعاؤں سے میں خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، جلد میدان میں واپسی ہوگی۔ ایشیا کپ کے دوران نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں