وہ ملک جہاں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)برطانیہ میں آج سے سمر ٹائم ختم اور ونٹر ٹائم شروع ہو جائےگا اور آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتہ، اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھےکردی جائیں گی، ایک گھنٹہ پیچھےکرنےکا مقصد سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانا ہے۔ گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو جائےگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد سونےکا موقع ملےگا، ونٹر ٹائم آئندہ برس 31 مارچ تک جاری رہےگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ برطانیہ میں جلد اندھیرا چھا جانےکے سبب ٹریفک حادثات اور گھروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں۔

close