عمران ریاض کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، کون لے گیا؟ کہاں لے گیا؟

لاہور (پی این آئی) معروف یوٹیوبر عمران ریاض کورات گئے ان کی رہائش گاہ سے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔۔۔عمر ان ریاض کے اہل خانہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔۔ ۔ اس حوالے سےعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھ سے آٹھ پولیس کی گاڑیاں جن میں ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی شامل تھیں، عمران ریاض کے گھر کے باہر رکیں اور ان کو لے کر وہاں سے روانہ ہو گئیں۔۔۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ بھی سامنے آیا ہے جس میں پولیس کی چند گاڑیاں ان کی رہائش گاہ سے واپس جاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔۔۔عمران ریاض کے بھائی یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے عمران ریاض کو گرفتار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کی گرفتاری کے لیےآنے والے افراد نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔۔۔۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ15 سے زائد گاڑیوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گھر کے اندر گھس کر عمران ریاض کو گرفتار کیا ہے اور اہلکار گھر سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز عمران ریاض کو ایف آئی اے کی جانب سے ایک نوٹس بھی موصول ہوا تھا جس میں انہیں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وی لاگ کرنے پر انکوائری کے لیے دوسری مرتبہ طلب گیا تھا۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا نوٹس اس وقت جاری ہوا تھا جب انہوں نے پی ٹی آئی سے “بلے” کا انتخابی نشان واپس لینے کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر مبینہ طور پرنکتہ چینی کی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close