سزا کیلئے تیار رہیں، نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سخت بیان آگیا

رہیںپشاور (پی این آئی) نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ہمارےساتھ زیادتیاں کرنےوالےاپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ور نہ سزا کیلئے تیار رہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ اپنےساتھ زیادتی کرنیوالوں کومعاف کرتاہوں، ہمارے رہنماؤں، کارکنوں کیساتھ زیادتیاں کی گئیں،کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کےمطابق زیادتیوں کوبھول جائیں،چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو،ایسی اصلاح کرنی ہےکہ چاہتے ہوئےبھی زیادتی نہ کی جاسکے،زیادتی کرنیوالےاپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے،ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سے آئے ہیں، ہمارےمنتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کودیکھیں گے۔

close