پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کا امکان بڑھ گیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کو سنی اتحاد کونسل کے ذریعے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں ملنے کا امکان بڑھ گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی بڑی تعداد میں مخصوص نشستیں خالی چھوڑ دی گئیں، الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کی سیاسی جماعتوں کیلئے مخصوص نشستیں مختص کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کو خواتین کی مخصوص نشستیں 20اور اقلیتوں کی 6 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی 6 اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے دو ارکان منتخب ہوئے ہیں۔

close