عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی منڈی میں 100 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھتی خام تیل کی قیمت کو بریک لگ گئی ، یو ایس فیڈرل ریزرو کے سود کی شرح کے فیصلے سے قبل بدھ کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بینچ مارک میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت تقریباً ایک ڈالر کمی کے بعد 93.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا جو گزشتہ روز 93.54 فی بیرل پر تھا۔

اس سے قبل برینٹ کروڈ تقریباً 96 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گیا تھا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر گزشتہ روز 93.74 ڈالر فی بیرل کی 10 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد 0.8 فیصد یا 75 سینٹ کم ہوکر 90.45 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ اکتوبر کا ڈبلیو ٹی آئی معاہدہ بدھ کو ختم ہو رہا ہے اور نومبر کا زیادہ فعال معاہدہ 70 سینٹس، یا 0.8 فیصد کم ہو کر 89.78 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق اوپیک کے رکن لیبیا کی جانب سے ایک مہلک طوفان کی وجہ سے اپنے 4 مشرقی تیل برآمدی ٹرمینل بند کرنے کی خبروں نے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں