محکمہ موسمیات نےموسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں اکثر مقامات جبکہ مشرقی پنجاب، شمال, مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر لاہور کا موسم خوشگوار،مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ 158، یوایس قونصلیٹ پر آلودگی کی شرح 154ریکارڈ، مال روڈ 144، جوہر ٹاؤن 130، انارکلی میں شرح 120 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بعض مقا مات پر بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ، آواران،خضدار، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا میں بارش جبکہ لیہ، بھکر، نورپورتھل اور خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close