طوفانی بارشیں جاری ، محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوںگی، مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ اعلامیے کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانولہ، گجرات میں بارشیں ہوںگی۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوںگی۔ ترجمان کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کےساتھ ژالہ باری بھی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوجائیگا اور موسم خشک رہے گا۔

close