محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔مری،گلیات اور گردونواح میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورتیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close