پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کتنی کمی ہوگئی؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 218700روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 187500روپے ہوگئی۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1934 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں