بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ کتنا سرچارج لگانے کی منظوری دیدی گئی؟ بُری خبر

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے بجلی صارفین پر 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے بجلی صارفین پر سرچارج لگانے کی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین سے 12 ماہ میں سرچارج کی مد میں 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ وصولی کی جائے گی۔ ای سی سی نے لکڑی کی درآمد کے لیے مروجہ شرائط منسوخ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت قومی غذائی تحفظ کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی نے سرکاری بجلی گھروں کو 20 ارب روپے استعمال کرنے کی اجازت دے دینے کے علاوہ آزاد کشمیر کے واجبات کی مد میں 56 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں حکومتی اداروں کو فارما سیوٹیکل کا خام مال درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور مختلف وزارتوں اور محکموں کی ضمنی گرانٹس دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

close