نیروبی (پی این آئی) کینیا کے صدر ولیم روتو نے افریقی ممالک پر زور دیا کہ وہ افریقی ممالک کے درمیان تجارت کے لیے امریکی ڈالر کے استعمال پر اپنا انحصار کم کر کے مقامی کرنسی کو فروغ دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جبوتی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران روتو نے جبوتی اور کینیا کے درمیان تجارتی لین دین کے لیے امریکی ڈالر پر انحصار ترک کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی ڈالر کے خلاف نہیں ہیں، ہم صرف زیادہ آزادانہ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا جب ہم امریکہ سے کچھ خریدیں تو امریکی ڈالر میں ادائیگی کریں گے لیکن ہم جبوتی سے ہو نے والی خرید اری میں مقامی کرنسی استعمال کریں گے ۔ انہوں نے نے اس بات پر زور دیا کہ افریقی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے ایک ایسا طریقہ کار فراہم کیا ہے جو اس براعظم کے اندر تاجروں کو اپنی متعلقہ مقامی کرنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے تجارت کرنے کے قابل بناتا ہے۔
دوسری جانب مصر کے سپلائی کے وزیر علی موسلحی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے برکس ممالک ہندوستان، چین اور روس سے اپنی درآمدات کی ادائیگی کے لیے مقامی کرنسیوں کا استعمال کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل روس اور فرانس سمیت کئی متعدد ممالک نے بھی ڈالر پر اپنا انحصار کم کر نے کا اعلان کیا۔ ڈالر پر انحصار کم کرنے والے ممالک میں تاجکستان، کیوبا، لکسمبرگ ،سوڈان ، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا اور ماریشس نے بھی بین الاقوامی تجارت کے لیے مقامی کرنسی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں