عمران اسماعیل او ر علی زیدی نے فی الحال استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت نہیں کی، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ، محمود مولوی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی پنجاب میں اچھی جا رہی ہے۔منگل کو پرویز خٹک سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں ۔محمود مولوی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بنانے میں جلد بازی ہوئی اس میں شک نہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آنے دیں پھر چیزیں سامنے آئیں گی۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا ٹارگٹ کیا ہے کیسے چلنا چاہتے ہیں یہ دیکھنا ہوگا۔عمران اسماعیل ، علی زیدی نے ابھی تک آئی پی پی کو آفیشلی جوائن نہیں کیا۔کرپشن ہر جگہ ہے کرپشن کو آہستہ آہستہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی میں بہت سے لوگ ناراض ہیں ، پارٹی میں لوگ کہتے ہیں کیا ہم کوئی غلام ہیں جو ڈکٹیشن لیتے رہیں گے۔علاوہ ازیں محمود مولوی نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بننے پر مبارکبادپیش کی، محمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ امید ہے مرتضیٰ وہاب کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جمہوری روایات برقرار رکھیں، بلدیاتی انتخابات پر امن رہے۔ صوبائی حکومت نے قانون کے مطابق میئر کا الیکشن کرایا، یہ قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمود مولوی نے کہاکہ جماعت اسلامی کو چاہئے کہ کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرے ، شہر میں اکثریت رکھنے والی تمام جماعتوں کو چاہئے کہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں، سیاسی اختلافات کے باعث ملکی کی معیشت ویسی ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔محمود مولوی نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ مرتضیٰ وہاب شہر قائد کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

close