کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔۔۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپےکی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت3100 روپےکمی کے بعد2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت2 ہزار 658روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوا ہے جس کے بعد عالمی صرافہ میں فی اونس سونا ایک ہزار 968 ڈالر کا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں