ایکساتھ 2چھٹیاں دیدی گئیں

کراچی(پی این آئی) سٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے، جمعے کے روز نجی بینک بھی بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ23مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کےروز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔بیان کے مطابق تمام ڈی ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور صرف عوامی لین دین بند ہوگا۔

close