صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی باغ کی سینیٹ کا اجلاس، بجٹ کی منظوری

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں وکشمیرو چانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ کی سینٹ کا انیسواں اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس موقع پروویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کی سینٹ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ میرپور، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حامد وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی،ڈاکٹر سید آصف حسین سیکرٹری صدارتی امور، پروفیسر ڈاکٹر غلام غوث سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی، مرزا خالد جرال سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن گورنمنٹ آف آزاد جموں وکشمیر،پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر مظفرآباداور ڈاکٹر سیدہ صدیقہ فردوس رجسٹرار وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے یونیورسٹی کی کارکردگی، یونیورسٹی میں جاری پروجیکٹس اوریونیورسٹی کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کی سینٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے باغ یونیورسٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جہاں معیار تعلیم بہتر کیا جائے وہاں پر یونیورسٹی کی عمارات کے کام کی تکمیل کے لئے تیزی سے کام کیا جائے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں