سونے کی فی تولہ قیمتو ں میں ہزاروں روپے کی کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار روپے کم ہو کر 2لاکھ4ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی ۔آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہوئے ہیں۔

جس کے بعد ملک بھر میں سونے کی 10گرام قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، 10گرام سونے کی قیمت 3429روپے کم ہوکر ایک لاکھ75ہزار326روپے ہوگئی ہے ۔

close