چائینیز موٹرسائیکلیں بھی سستی نہ رہیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور (پی این آئی) ڈالر کی قیمت میں اضافے سے چائنیز موٹرسائیکلیں اور لوڈر رکشوں کی قیمتوں میں بھی بھونچال آگیا ۔ چائنیز موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 3500 سے 10 ہزار تک کا اضافہ کردیا، لوڈر رکشے بھی10سے45ہزار روپے تک مہنگے ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یونائٹیڈ کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی کی قیمتوں میں 6 سے 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ٹی بی ایم کمپنی کی جانب سے تمام ماڈلز کی موٹر سائیکلیں6 ہزار روپے تک مہنگی کردی گئیں۔دوسری جانب میٹرو کمپنی نے تمام ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 3500 تک بڑھا دی ہیں، روڈ پرنس کمپنی نے لوڈر رکشہ کی قیمتیں 35 سے 45 ہزار بڑھا دیں ، یونائٹیڈ کمپنی نے لوڈر اور موٹرسائیکل رکشہ ،ہائی روف سکول وین کی قیمتوں میں10 سے 40ہزار تک کا اضافہ کیا ہے، ٹی بی ایم کمپنی نے لوڈر رکشہ 25 سے 35 ہزار مہنگے کردئیے جبکہ کراون کمپنی نے لوڈر رکشہ 10 سے 15 ہزار مہنگا کردیا ہے ۔

close