وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کاز کے لئے اپنے بیرون ملک دوروں سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان ملاقات کے موقع پر قمر زمان کائرہ اور امجد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں