کراچی(پی این آئی)امریکی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا ایک بار پھر زوال کا سفر جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر79 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں