کراچی(پی این آئی)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپےہو گئی ہےجبکہ دس گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں