ایلون مسک کا ایسا سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کہ ایپل اور دیگر کمپنیوں کی چھٹی ہو جائیگی، بڑا دعویٰ

آسٹن (پی این آئی )ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اپنے مختلف منصوبوں اور بیانات کی وجہ سےلوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں، اب وہ ایپل اور دیگر سمارٹ فون کمپنیوں کو بھی ٹکر دینے والے ہیں کیونکہ ان کی کمپنی ٹیسلا جلد اپنا پہلا سمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا پائی نامی سمارٹ فون ٹیسلا کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے،

یہ سمارٹ فون دسمبر 2022 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے، رپورٹ کے مطابق گاڑیوں اور خلائی شعبے میں کامیابی کے بعد ایلن مسک کی کمپنی اب سمارٹ فون مارکیٹ میں بھی قدم جمانے کی خواہشمند ہے، ٹیسلا کے اس سمارٹ فون میں 6.7 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا،فون کے بیک پر تینوں کیمرے 50، 50 میگا پکسلز کے ہوں گے جبکہ فرنٹ پر 40 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا، یہ فون ایک لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ پاکستانی روپے کا ہوسکتا ہے۔

close