اسلام آباد(پی این آئی )ملک میں آخری کاروباری روز کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ ، ملکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوکراور 229 روپے کا ہوگیا۔اس سے قبل جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر2 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا تھا اور 227 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں