ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ، ملکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی )ملک میں آخری کاروباری روز کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ ، ملکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوکراور 229 روپے کا ہوگیا۔اس سے قبل جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر2 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا تھا اور 227 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا تھا۔

close