ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ، روپیہ کتنا تگڑا ہو گیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) ملک بھر میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں مسلسل روپے کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہوگیا اور قیمت 178 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 204.95 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43913.44 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.46 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 34 لاکھ 30 ہزار 690 شیئرز کا لین دین ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close