نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو کیا پیغام بھجوایا جس پر وزیراعظم نے انکار کر دیا؟ بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات سے ڈری ہوئی ہے کہ نوازشریف آ جائے گا مگر وہ خود اس بات سے ڈرا ہوا ہے کہ میں آگیا تو میرے ساتھ ہو گا کیا۔انہوں نے پروگرام ’مقابل‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پانچ سال ملے،تحریک انصاف کو بھی ملنے چاہئیے۔

ن لیگ کے دور میں کرپشن ہوئی، یہ سارے سفید جھوٹ بولتے ہیں۔نوازشریف نومبر میں لندن گئے فروری میں ان کا پاسپورٹ ختم ہو گیا۔ان کا طریقہ ہے یا وہ گریبان پکڑتے ہیں یا پھر پاؤں پڑتے ہیں۔انہوں نے پیغام بھیجے پاسپورٹ میں توسیع کریں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا۔وہ وہاں پر اپیل میں چلے گئے ، ان کو گیارہ مہینے کا علاج کے لیے ٹائم مل گیا،اگر ان کے پاسپورٹ میں توسیع نہیں تو وہ وہاں رہ ہی نہیں سکتے۔خطرہ یہ ہے کہ نوازشریف کو وہاں سے نکال دیں گے۔یہ ریلی نکال کر ثابت کریں گے کہ ہیرو واپس آ رہا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ دس سال کی جیل نوازشریف کا مقدر ہے۔کیا عدالت اپنا حکم واپس لے سکتی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے جیب سے ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور نہ ہی کہیں سےعلاج کرایا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں ، اب تو سننے میں آرہا ہے کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں ، اگر نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، نوازشریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، اس سب کے باوجود عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔

close