ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(پی این آئی)ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا۔۔۔ شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں 2دوستوں نے پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک بنانی شروع کی ہی تھی کہ پسٹل چل گئی اور عبداللہ جان کی بازی ہار گیا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے بتایا کال سینٹر میں مقتول عبداللہ اور اس کا دوست سرفراز تک ٹاک بنا رہے تھے کہ اتفاقیہ گولی چل گئی اور عبداللہ کو جا لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،

ذیشان شفیق نے بتایا کہ پسٹل کال سینٹر کے مالک حارث کا تھا جسےگرفتار کرلیا گیا،پولیس نے پسٹل برآمد کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔۔۔۔۔۔

close