آئی سی یو میں داخل رہنے کے باوجود پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلنے والے محمد رضوان کو آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ محمد رضوان کی بھی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ڈیون کونوے 3 درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

محمد رضوان ساتویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بھارت کے لوکیش راہول ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے اور ایرون فنچ تین قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آٹھویں اور جوز بٹلر نویں نمبر پر برقرار رہے، راسی وان ڈر ڈوسین کو ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آنا پڑا۔باؤلرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں