اسلام آباد (پی این آئی ) بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 2 روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ۔۔۔ بجلی کی قیمت میں مزید دو روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی درخواست کی ہے کہ ، نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں